اردوسائنس بورڈکے اغراض ومقاصد

اردوسائنس بورڈکے درج ذیل اغراض ومقاصدہیں:

  • سائنس، ریاضی اورٹیکنالوجیز کے میدان میں اردوزبان میں موجود کمیوں کو دُورکرنا اورابتدائی ، ثانوی  اور اعلیٰ ثانوی سطح کے سکولوں ، خواندگی اوربالغ خواندگی کے مراکز کے علاوہ ٹیکنالوجیزکے اداروں کے لیے تعلیمی موادتیارکرنااورشائع کرنا۔
  • ملک بھر میں اساتذہ کے تربیتی اداروں میں پڑھائے جانے والے سائنس، ریاضی اورٹیکنیکل مضامین کے لیے تعلیمی مواد تیارکرنااورشائع کرنا۔
  • قومی مرکزبرائے آلات تعلیم کے لیے تیارکردہ تمام آلات کے لیے اردومیں مواد تیارکرنے میں اس ادارے سے تعاون کرنا۔
  • ملک میں اردوسائنسی اورفنی تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا۔