Dr-Nasir-Abbas-Nayyar

ڈاکٹرناصرعباس نیّر

ڈائریکٹرجنرل

ڈاکٹر ناصر عباس نیر اردو کے ممتاز نقاد اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کی تحقیق کا طریق کار بین العلومی ہے،اور ان کی تحقیقی دل چسپیوں کا دائرہ جدید اور مابعد جدید ادبی تھیوری، لسانیات،جدید اردو ادب اور مابعد نو آبادیات کو محیط ہے۔ انھوں نے زکریا یونیورسٹی ،ملتان سے ،اردو تنقید ہر مغربی تنقید کے اثرات پر پی ایچ ڈی کی۔ وہ پوسٹ  ڈاکٹریٹ کے لیے ہا ئیڈل برگ یونیورسٹی گئے،جہاں انھوں نے نو آبادیاتی عہد کے اردو نصابات پر تحقیق کی۔  انھوں نے اردو ادب کے مابعد نوآبادیاتی مطالعات پر اردو میں پہلی کتاب تصنیف کی،جسے اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے مابعد نو آبادیات: اردو کے تناظر کے عنوان سے  2013 میں چھاپا۔ اسی موضوع پر انھوں نے ثقافتی شناخت اور استعماری اجارہ داری اور اردو ادب کی تشکیل جدید کے عنوان سے کتب شایع کی ہیں،آخرالذکر کتاب اوکسفرڈ سے شایع ہوئی ہے۔ اوکسفرڈ ہی نے حال ہی میں میراجی پر ان کی کتاب چھاپی ہے۔ سنگ میل پبلیکیشنز لاہور نے ان کی دیگر کتابوں کے علاوہ ان کے افسانوں کا مجموعہ خاک کی مہک کے عنوان سے چھاپاہے۔ وہ انگریزی اخباردی نیوز میں ادب پر مضامین و کالم لکھتے ہیں۔ اردو سائنس بورڈ سے وابستہ ہونے سے پہلے وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ اردو سے وابستہ تھے۔

اشفاق خان

اکاونٹس آفیسر

اشفاق خان نے پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم کام (فنانس) میں ماسٹرزڈگری حاصل کررکھی ہے۔ وہ بورڈکے شعبہ اکاونٹس کے نگران کے علاوہ بطورڈی ڈی اوبھی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں ۔

ذوالفقارعلی

پبلک ریلیشنزآفیسر

ذوالفقارعلی میڈیاسٹڈیزمیں ایم فل اورایم بی اے مارکیٹنگ ہیں ۔ پبلک ریلیشن اورایڈورٹائزنگ ان کا خصوصی شعبہ ہے۔ اس سے قبل وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورمیں بطور اسسٹنٹ پبلک ریلیشنز آفیسراورمختلف اخبارات میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ سہ ماہی اردوسائنس میگزین کے لیے بطورنائب مدیربھی فرائض انجام دے  رہے ہیں ۔ ذوالفقارعلی…

زبیروحید بٹ

پبلیکیشن آفیسر

زبیروحید بٹ اردوسائنس بورڈکے شعبہ تحقیق میں بطورمصنف، مولف اورمترجم کام کرچکے ہیں  اورآج کل شعبہ طباعت کے انچارج ہیں ۔ زبیروحید پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے پولیٹیکل سائنس اورایم اے اردوہیں ۔ وہ شاعری کے موضوع پر ’’چھایا‘‘ اور’’پھر‘‘ کے عنوان سے دومجموعے اورصحت وسلامتی  اوراصول زندگی جیسے سائنسی موضوعات پر دس سے زائد…