Dr-Nasir-Abbas-Nayyar

اردوسائنس بورڈجیسے عظیم علمی وادبی ادارے کا ڈائریکٹرجنرل ہونا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔ اردوسائنس بورڈ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن ، حکومت پاکستان کا ایک ماتحت ادارہ ہے جو ملک میں سائنس اورسائنسی رویوں کے فروغ میں اہم کرداراداکررہاہے ۔ بورڈاردوزبان میں فطری وسماجی علوم  اور فنی علوم کی کتابوں کے ذریعے وطن عزیزمیں خواندگی کی شرح کوبڑھانے کے قومی مقصدکے حصول کا ایک اہم مرکز بھی ہے ۔ اردوسائنس بورڈثانوی، اعلیٰ ثانوی اوریونیورسٹی سطح کے طلبا، اساتذہ ، تحقیق کاروں کے ساتھ ساتھ عام افرادکے لیے انسائیکلوپیڈیاز، لغات، کتب اورتعلیمی چارٹس شائع کرتاہے ۔

زبان کو ثروت بنانے میں بنیادی کرداراس زبان میں شائع ہونے والی ہر قسم کی مستندومعتبر کتابوں کو ہوتاہے ۔ اردوزبان کومعاصر مابعدجدیدعہد کے چیلنجوں کامقابلہ کرنے کے قابل اسی وقت بنایاجاسکتاہے جب اس میں معاصر سائنسی ، فنی  اورسماجی علوم کی آسان، عام فہم مگرمستند اندازمیں لکھی گئی کتب موجودہوں۔بطورڈائریکٹرجنرل اردوسائنس بورڈ میری خواہش اورکوشش ہے کہ اس ادارے کوقومی سطح پر فطری اورسماجی علوم کے فروغ کا ایک مثالی اعلیٰ ادارہ بنایاجائے اوراس کے عظیم علمی وادبی تشخص کو اُجاگرکیاجائے ۔

ڈاکٹرناصرعباس نیّر

        ڈائریکٹرجنرل