زبیروحید بٹ اردوسائنس بورڈکے شعبہ تحقیق میں بطورمصنف، مولف اورمترجم کام کرچکے ہیں  اورآج کل شعبہ طباعت کے انچارج ہیں ۔ زبیروحید پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے پولیٹیکل سائنس اورایم اے اردوہیں ۔ وہ شاعری کے موضوع پر ’’چھایا‘‘ اور’’پھر‘‘ کے عنوان سے دومجموعے اورصحت وسلامتی  اوراصول زندگی جیسے سائنسی موضوعات پر دس سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں ۔